مدین، باؤلے کتوں کے کاٹنے سے دس افراد اسپتال منتقل

اسپتال میں ویکسین کی عدم فراہمی سے عوام مشکلات کا شکار

سوات کے علاقہ مدین میں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے دس افراد اسپتال منتقل کردئے گئے۔اسپتال میں ویکسین کی عدم فراہمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ مدین میں باؤلے کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے اور دو دنوں کلے دوران دس افراد کو کتوں نے کاٹ لیا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مدین میں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے دس افراد اسپتال منتقل کردئے گئے۔اسپتال میں ویکسین کی عدم فراہمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ مدین میں باؤلے کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے اور دو دنوں کلے دوران دس افراد کو کتوں نے کاٹ لیا ہے ۔

جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ویکسین کی عدم فراہمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ اسپتال میں ویکسین ناپید ہے جس کے باعث عوام باہر سے ویکسین لا رہے ہیں جو بہت مہنگے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ویکسین کی قیمت پندرہ سو روپے ہیں اور ایک بندہ کے لئے پانچ ویسکین درکار ہوتے ہیں۔ لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے باؤلے کتوں کو ٹھکانے لگایا جائے اور اسپتال میں ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More