مینگورہ، تارکول بچھانے والی گاڑی کی زد میں آکر مزدور جاں بحق

مزدور سڑک پار کر رہا تھا کہ گاڑی کی زد میں آگیا

ینگورہ میں تارکول بچھانے والی گاڑی کی زد میں آکر مزدور جاں بحق ہوگیا،مزدور ماچس فروخت کیا کرتا تھا،پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے تاج چوک میں صبح سویرے مزدور عاشق حسین ولد قلندر سکنہ قاضی بابا بلیک ٹاپنگ کرنے والے رولر کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں تارکول بچھانے والی گاڑی کی زد میں آکر مزدور جاں بحق ہوگیا،مزدور ماچس فروخت کیا کرتا تھا،پولیس نے گاڑی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کے تاج چوک میں صبح سویرے مزدور عاشق حسین ولد قلندر سکنہ قاضی بابا بلیک ٹاپنگ کرنے والے رولر کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،

مزدور سڑک عبور کررہا تھا کہ گاڑی کی زد میں آگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ رولر چلانے والے ڈرائیور تاج محمد ولد ظاہر شاہ سکنہ دائود زئی پشاور کو گرفتارکرکے رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والا مزدور ایک غریب اور نابینا شخص تھا اور ماچس فروخت کیا کرتا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More