سوات، تیندوڈاگ میں ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق،پانچ زخمی ہوگئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کےعلاقہ تندوڈاگ میں ٹریفک حادثہ، دو  افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے، ذرائع کے مطابق سوات جی ٹی روڈ تندوڈاگ پر ٹرک اور سوزوکی گاڑی کی مابین ٹریفک حادثہ میں دو افراد سولہ سالہ حسین علی ولد رحمت علی سکنہ امانکوٹ اور ابوبکر ولد اعتبار گل سکنہ امانکوٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ حادثے میں پانچ افراد بخت روان ولد امیر زادہ،شعیب ولد عمرین،سمیع اللہ ولد طالع مند،عبداللہ ولد حیدر اور ابراہیم ولد قاسم جان شدید زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں فوری طور پر سیدوشریف اسپتال پہنچا دیا گیا، ،اسپتال پولیس ذرائع نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پولیس اسٹیشن رحیم آباد کے حدود میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سوزوکی پر چڑھ دوڑی،جس کے وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی موقع پر اسپتال پہنچ گئے ، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور اسپتال انتظامیہ کو کویک ریسپانس کی ہدایات دے دی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More