کبل،فیروز شاہ ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ ادا کردئی گئی، سیاسی و سماجی افراد کی شرکت

فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو بدھ کے روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا

دمغار میں قتل کئے جانے والے مسلم لیگی رہنما فیروزشاہ ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی افراد، سول سوسائٹی کے ممبران اور اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ ایڈوکیٹ فیروزشاہ کی شہادت سے صرف وکلاء برادری یامسلم لیگ(ن)کانہیں بلکہ،نبکی خیل،سوات اوروطن عزیزایک قابل شخصیت سے بھی محروم ہوگئے ہیں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)دمغار میں قتل کئے جانے والے مسلم لیگی رہنما فیروزشاہ ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی افراد، سول سوسائٹی کے ممبران اور اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ ایڈوکیٹ فیروزشاہ کی شہادت سے صرف وکلاء برادری یامسلم لیگ(ن)کانہیں بلکہ،نبکی خیل،سوات اوروطن عزیزایک قابل شخصیت سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

وہ ایک محب الوطن پاکستانی تھے اورہرمشکل میں ملکی اورقومی مفادکومقدم رکھا،فیروزشاہ ایڈوکیٹ جیسے شخصیت کی دن دھاڑے قتل اورملزمان کافرار ہوناحکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کوجلدازجلدگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ نااہل حکمران عوام کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوگئے ہیں،چندماہ قبل کوہستان کے DEOنواب علی کودن دھاڑے قتل کیاگیااوران کے قاتل ابھی تک قانون کے گرفت سے باہرہیں،ان نااہل حکمرانوں کاایجنڈاعوام کے مسائل حل کرنانہیں ہے۔

انجینئرامیرمقام نے ایڈوکیٹ فیروزشاہ کے دن دھاڑے شہادت پرپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکی جانب سے تین روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ جوں ہی مجھے ایڈوکیٹ فیروزشاہ کی شہادت کی خبرملی تولندن میں تمام مصروفیات منسوخ کرکے سیدھادمغارسوات پہنچا۔انجینئرامیرمقام نے شہیدایڈوکیٹ فیروزشاہ کی بلنددرجات اورلواحقین کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More