جہانزیب کالج کے طلبا کا اے پی ایس کے طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے

جہانزیب کالج کے طلباء نے 2014 کو پشاور میں طلباء کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، طلباء نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جہانزیب کالج کے طلباء نے 2014 کو پشاور میں طلباء کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، طلباء نعرے لگاتے ہوئے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے، مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیاض، وسیم، جنید اور دیگر طلباء نے کہا کہ ہم اے پی ایس کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ پختون قوم امن پسند اور محب وطن ہے جبکہ طلباء اور تعلیمی ادارے امن کے گہوارے ہیں لہٰذا ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور طلباء اور اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں، شرکاء نے اے پی ایس شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی مانگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More