امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن اور عمائدین کالام کا الیکشن فنڈزمیں خرد برد کے حوالے تحقیقات کا مطالبہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) امن جرگہ ملاکنڈ ڈویژن اور عمائدین کالام کا الیکشن فنڈزمیں خرد برد کے حوالے تحقیقات کا مطالبہ، این اے 2کے بالائی علاقوں کے 90 فیصد مکین نقل مکانی کر چکے ہیں،کامیاب امیدواروں نے 80 ہزار سے زائد اور دیگر امیدواروں نے ہزاروں ووٹ کہاں سے حاصل کئے،انتخابات کے دن خواتین استانیوں کو کوئی سہولیات نہیں دی گئی، چیف الیکشن کمشنر اور حکومت فوری طور پر الیکشن کمیشنرکے بارے تحقیقات کا حکم دیں، ورنہ ایک ہفتہ بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے، کالام سڑک اور 13پلوں پر فوری کام شروع کیا جائے، اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا پرانا نام کالام ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بحال کیا جائے اور دفتر سیدو شریف سے کالا م منتقل کیا جائے، بالائی علاقوں کی سکولوں اور ہسپتالوں کو سہولیات فراہم کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار امن جرگا ملاکنڈ ڈویژن کی چیئرمین رحمت دین صدیقی،ضلعی صدر ملک غلام علی، سابق ناظم ملک حسن زیب، گاوری سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر لیاقت علی خان، ملک فاروق، ملک نواب، ملک زادہ، ملک افضل اور دیگر نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی انتخابات میں فارم 45 پر نظرثانی کر کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، انہوں نے کہا کہ رات تک صوبائی اسمبلی کی نشست پر حبیب اللہ ثاقب 800 ووٹوں کی برتری سے اگے تھے،بحرین میں ملک جہانگیر کے ووٹ زیادہ تھے، یونین کونسل مدین میں 26 ہزار ووٹ کہاں سے اگئے، بالائی علاقوں کے 90 فیصد لوگ سردی کی موسم میں نقل مکانی کرتے ہیں تو امیدواروں نے لاکھوں ہزاروں ووٹ کہاں سے حاصل کئے، الیکشن کے دن خواتین استانیوں نے تین تین گھنٹے پیدل صفر کر کے پولنگ سٹیشن کو پہنچ گئیں، انہیں کوئی سہولیات نہیں دئیے گئے جبکہ زیادہ تر استانیاں معاوضوں سے بھی تاحال محروم ہے، الیکشن کے لیے فراہم شدہ فنڈ میں بھی خرد برد ہوا ہے، الیکشن کمشنر سوات کا رویہ انتہائی ناقص ہے، وہ فنڈ کے بارے کوئی تفصیلات نہیں دے رہے، انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور جاری کردہ الیکشن میں تحقیقات کیے جائیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کالام ڈویلپمنٹ آتھارٹی کا نام تبدیل کر کے آپر سوات ڈویلپمنٹ آتھارٹی رکھ دیا اور اس پراجیکٹ میں گبین جبہ اور مٹہ کے علاقے بھی شامل ہے جبکہ غیر مقامی افراد کو ملازمتیں غیر قانونی طور پر دیکر کالام کے لوگوں کو نظر انداز کیا گیا اورمین دفتر بھی سیدو شریف میں قائم کیاگیاہے، اس لئے آپر سوات ڈویلپمنٹ آتھارٹی کا پرانا نام کالام ڈویلپمنٹ آتھارٹی بحال کر کے اس پراجیکٹ کو وادی کالام تک محدود کیا جائے، فنڈزکے بارے تحقیقات کیے جائیں اور غیر قانونی بھرتیوں کو کینسل کر کے وادی کالام کے مقامی افراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کالام اور بالائی علاقوں کے سکولوں اور ہسپتالوں میں کسی قسم کی سہولیات نہیں، سڑکوں کی ابتر حالت کی وجہ سے سیاحت تباہی کی طرف گامزن ہے جبکہ سڑک کی عدم تعمیر کی باعث ٹریفک حادث روز کا معمول بن گئے ہیں اور قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ان سارے مسائل کے حل کے لیے ہم جلد سوات پریس کلب میں تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل جرگہ منعقد کر رہے ہیں جس میں آئندہ کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More