اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بالائی علاقوں میں سڑکوں کی صفائی جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں حالیہ برفباری کے دوران اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھاری مشینری کے ذریعے کالام میں تحصیل روڈ، مین بازار روڈ، کوکونل روڈ اور مرکزی شاہراہ سے فوری طور پر برف ہٹاکر آمد ورفت کے لئے بحال رکھا ہے۔ این ایچ اے سمیت دیگر اداروں کے دائرہ اختیار میں ہونے کے باوجود بھی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایاہے۔ اپر سوات ڈویلیمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق سوات میں سیاحت کے فروغ کے لیے دس نئے مقامات کھلنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں مگر محکمہ فارسٹ اور مونسپل کیمٹی کے ساتھ اختیارات میں قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں پیش آرہی ہیں جو قانون سازی کے ذرہعے جلد حل ہوجائیں گی۔ ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت کی پالیسی کے عین مطابق ان منصوبوں پر کام کا آغازکرکیا جائے گا۔ انہوں نے اس تاثرکو غلط قرار دیا کہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی غیر فعال ہے بلکہ ہماری کوشش ہے کہ مقامی مشران سے مل بیٹھ کر ان کے تعاون سے سوات کی سیاحت کو پروان چڑھائے اورانقلابی اقدامات کرکے مقامی سطح پر روزگار کے موقع بھی پیدا ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سڑکوں کی صفائی میں یہ بات قابل وضاحت ہے کہ کالام میں زیادہ تر سڑکیں بند ہونے کی جو شکایات موصول ہورہی ہیں وہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں بلکہ وہ سی اینڈ ڈبلیو، پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، این ایچ اے، زیڈ کے بی، ٹی ایم اے اور دیگر اداروں کے دائرہ اختیار میں ہیں اور ان کی زمہ داری میں آتا ہے لیکن اس کے باوجود اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی لوگوں کی مشکلات کے حل کے لیے اقدامات اٹھاتی ہے، اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی علاقے کے سیاحت کے فروغ میں کلیدی اور معیاری سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے جس میں عمائدئن علاقہ اور دیگر سٹیک ہولڈر کو ساتھ لیکر اعتماد میں لیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More