مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خوازہ خیلہ گراؤنڈ میں جلسے کا انعقاد، احسن اقبال کی شرکت

جلسے سے صوبائی صدر امیر مقام اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ اُمت مسلمہ کو بھی مایوس کیا ہے،نیازی نے ملک میں ہی نہیں اسلامی دنیا کے سامنے بھی یوٹرن کی اپنی روایت برقرار رکھی،وقت گواہی دے رہا ہے کہ نیازی حکومت پاکستان کی معیشت اور مفادات کے لئے خطرہ بن چکی ہے،2020 الیکشن کا سال ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ اُمت مسلمہ کو بھی مایوس کیا ہے،نیازی نے ملک میں ہی نہیں اسلامی دنیا کے سامنے بھی یوٹرن کی اپنی روایت برقرار رکھی،وقت گواہی دے رہا ہے کہ نیازی حکومت پاکستان کی معیشت اور مفادات کے لئے خطرہ بن چکی ہے،2020 الیکشن کا سال ہے۔

بہت جلد عوام کو ان نالائق اور نا اہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی، حکمرانوں کی جانب سے جھوٹ پر پردہ ڈالتے ڈالتے ملکی معیشت اور قوم کا دیوالیہ نکالا جارہا ہے غربت اور بیروزگاری ختم کرنا ہے تو قائداعظم کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، سوات میں سوئی گیس، خواتین یونیورسٹی اور بجلی کے اربوں روپے کے منصوبے مسلم لیگ ن کا کارنامے ہیں،پی ٹی آئی ہمارے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں،موجودہ حکومت نے چکدرہ ٹو کالام اور خوازہ خیلہ ٹو بشام ایکسپریس وے جو ہمارے دور میں منظور ہوئے تھے اور دو سال پی ایس ڈی پی میں فنڈ بھی مختص کی گئی جنہیں تبدیلی سرکار نے ختم کرکے شانگلہ اور سوات کے عوام کیساتھ بڑی زیادتی کی ہے، وہ سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ فٹ بال گراونڈ میں بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب رہے تھے،اس موقع پر سابق اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی محبوب الرحمن نے اپنے ہزاروں ساتھیوں اور خاندان سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر انجینئرا میر مقام نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم شمولیت اختیار کرنے والوں کو مایوس نہیں کریں گے اور آپ اپنے فیصلے پر خوش ہونگے۔ جلسہ عام سے سابق وفاقی وزیر سردار یوسف، ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ، سابق ایم پی اے قیموس خان، ایم پی اے سردار خان، سابق ناظم سوات محمد علی شاہ، سید حبیب علی شاہ، جلات خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور انجینئرا میر مقام کا کہنا تھا آج بیروزگاری اور مہنگائی کا دوردورہ ہے، عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بھکاری وزیراعظم بن چکا ہے،مہاتہر محمد سے وعدہ کرکے پھر یوٹرن لے لیا، عمران نے پاکستان اتنا کمزور کیا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، یہ ناکام حکمران پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،وقت آگیا کہ سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے حکومت لائی جائے۔ا

نجینئر امیر مقام نے کہا کہ ناہل ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیاہے، عمران خان واحد لیڈر ہیں جو جھوٹ پر خوش ہوتے ہیں، نوازشریف دور کے منصوبوں پر آج نااہل اپنی تختیاں لگارہے ہیں، پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھرترقی کی راہ پرگامزن ہوگا، ہمارے دور کے منصوبوں کو بند کیا جارہا ہے، ملک چلانا یوٹرن لینے والوں کا کام نہیں۔نوازشریف نے قوم کو گیس کی لوڈشیڈنگ اور قطاروں سے نجات دلائی، نیازی حکومت نے قوم کو پھر قطار میں کھڑا کردیا،سولہ ماہ میں نالائق حکومت نے ملک کی معیشت کو40 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا،نالائق حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کی بھیک لینے کے لئے معیشت کے26 ارب ڈالر ڈبو دئیے،سولہ ماہ میں تاریخ کا سب سے بڑا قرض 11 ہزار ارب لے لیا، اب تک خودکشی بھی نہیں کی،نوازشریف اور ان کی ٹیم پر الحمداللہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More