رویندر سنگھ کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتلہ نکلی

رویندر سنگھ کی منگیتر نے ملزمان کو سات لاکھ روپے کی سُپاری دے رکھی تھی

شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سکھ نوجوان رویندر سنگھ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ پولیس نے رویندر سنگھ کی منگیتر پریم کماری کو مردان سے گرفتارکر کے جیل منتقل کردیا ہے ۔

پشاور(ویب ڈیسک) شانگلہ سے تعلق رکھنے والے سکھ نوجوان رویندر سنگھ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ پولیس نے رویندر سنگھ کی منگیتر پریم کماری کو مردان سے گرفتارکر کے جیل منتقل کردیا ہے ۔
پولیس کے مطابق پریم کماری رویندر سنگھ سے شادی کے لئے راضی نہ تھی جس پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور ملزمان کو رقم دیکر رویندر سنگھ کا قتل کروا دیا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ملزمہ نے رویندر سنگھ کے قتل کے لئے ملزمان کو سات لاکھ روپے کی سُپاری دے رکھی تھی ۔ذرائع کے مطابق رویندر سنگھ کو مردان میں ہی قتل کیا گیا جبکہ کیس کا رخ موڑنے کے لئے لاش کو پشاور پہنچایا گیا۔

اعلیٰ سکیورٹی آفیسر کے مطابق سکھ کمیونٹی کے نوجوان رویندر سنگھ کے قتل کے بعد اس کی لاش کو پشاور لایا گیا جبکہ ملزمان نے مقتول رویندر سنگھ ہی کے موبائل سے فون کر کے اہل خانہ کو اطلاع دی کہ رویندر سنگھ کو قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے بعد رویندر سنگھ کی منگیتر کو گرفتار کرلیا ہے اور اُسے جیل منتقل کیا جا چکا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More