وزیراعظم کا اپوزیشن لیڈر کو خط، چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نئے نام تجویز

تجویز کردہ تینوں نام سابق وفاقی سیکرٹریز کے ہیں جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں

گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 نام وزیراعظم کو بھجوائے تھے، شہبازشریف کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں ناصرمحمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اوراخلاق احمد تارڑ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نئے نام تجویز کردیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ کر چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نئے نام تجویز کردیے ہیں، تجویز کردہ تینوں نام سابق وفاقی سیکرٹریز کے ہیں جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3 نام وزیراعظم کو بھجوائے تھے، شہبازشریف کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں میں ناصرمحمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اوراخلاق احمد تارڑ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے سینئر ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More