بھارت ہمارے معاملات میں مداخلت کے بجائے اپنا گھر ٹھیک کرے، پاکستان

بھارت اپنے گھر کو درست کرے اور دوسرے ممالک کے معاملات پر سیاست کرنے سے اجتناب کرے

بھارت کے اپنے اندر اقلیتوں سے ناروا سلوک اور شہریت قوانین جیسے امتیازی اقدامات سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں، ان ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بھی پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔  ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستانی قانون ملکی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے،  بھارتی حکام اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ڈھونگ رچانے سے باز رہے۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے گھر کو درست کرے اور دوسرے ممالک کے معاملات پر سیاست کرنے سے اجتناب کرے، بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اپنے گھر کو درست کرے اور دوسرے ممالک کے معاملات پر سیاست کرنے سے اجتناب کرے۔   دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کے حوالے سے بھارتی پرو پیگنڈے پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔  ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان نے بھارت کی طرف سے انفرادی واقعات کو اقلیتوں کے حقوق سے جوڑنے کا بے بنیاد بھارتی پروپیگنڈہ مسترد کر دیا اور بھارت کو بتایا گیا ہے

 

کہ اس کی یہ سازشیں بھارت کے اپنے اندر اقلیتوں سے ناروا سلوک اور شہریت قوانین جیسے امتیازی اقدامات سے توجہ نہیں ہٹا سکتیں، ان ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی پر بھی پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔  ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں، پاکستانی قانون ملکی شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کی اہلیت رکھتا ہے،  بھارتی حکام اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے ڈھونگ رچانے سے باز رہے۔  ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے گھر کو درست کرے اور دوسرے ممالک کے معاملات پر سیاست کرنے سے اجتناب کرے، بھارت اپنے ملک میں اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More