سوات،مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی کی جانب سے مظاہرے میں حکومت پر شدید تنقید کی گئی

جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام تحصیل مٹہ میں مہنگائی،بیروزگاری اور آٹا بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرے میں مٹہ اور گر د نواح کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین سے جماعت اسلامی سوات کے جنر ل سیکرٹری مفتی شیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت چالیس چوروں کا ٹولہ ہے جو آئے روز غریب عوام کوکسی نہ کسی بہانے لوٹ رہے ہیں۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام تحصیل مٹہ میں مہنگائی،بیروزگاری اور آٹا بحران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرے میں مٹہ اور گر د نواح کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین سے جماعت اسلامی سوات کے جنر ل سیکرٹری مفتی شیر محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت چالیس چوروں کا ٹولہ ہے جو آئے روز غریب عوام کوکسی نہ کسی بہانے لوٹ رہے ہیں۔

کبھی بجلی گیس بلوں میں ٹیکسوں کے مد میں،تو کبھی اشیاء خور د ونو ش کے قیمتوں میں اضافہ کے مد میں اور کبھی اشیاء ضروریہ کا مصنوعی بحران پیداکرکے ان کے قیمتوں کو آسمان پر لاکھڑا کرتے ہیں اور ان کی منہ مانگی قیمت غریب عوام کا خون چوس کر وصول کرتے ہیں۔عمران خان نے ملک اور عوام کو چوروں،لٹیروں اورڈاکوؤں کے سپرد کر دیا ہے اور خودبنی گالہ میں گہری نیند سوگئے ہیں۔مظاہرین سے نائب امیر جماعت اسلامی سوات ریٹارئرڈ ایس پی نوید اقبال اور تحصیل امیر ثناء اللہ فاروقی نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More