عام انتخابات، جماعت اسلامی نے اپنے کھلاڑی میدان میں اتار دئے

سوات (زما سوات ڈاٹ) جماعت اسلامی نے سوات کے تین قومی اور سات صوبائی حلقوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ۔ اس سلسلے میں سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں صوبائی نائب امیر عنایت اللہ خان، جنرل سیکرٹری عبدالواسع دیگر صوبائی و ضلعی قائدین شریک تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عنایت اللہ خان اور عبدالواسع نے کہا کہ جماعت اسلامی نے صوبہ بھر اپنے 99 اميدواروڼ کا اعلان کرديا ہے اور ہم آئندہ الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ سوات کے لئے نامزد امیدواروں کا بھی اعلان کیا گیا۔ جس میں حلقہ این اے ٹو سے نوید اقبال، این اے تھری سے اختر علی اور این اے فور کے لئے ڈاکٹر فضل سبحان امیدوار نامزد کردئے گئے ۔ حلقہ پی کے تھری کے لئے حبیب اللہ ثاقب، پی کے فور نورالحق، پی کے پانچ سے ریاض احمد خان نامزد،حلقہ پی کے چھ سے محمد امین جماعت اسلامی کے امیدوار نامزد، پی کے سات سے حاجی رحمت علی،  پی کے آٹھ سے ثناءاللہ فاروقی اور پی کے نو سے سید اظہاراللہ امیدوار نامزد کر دئے گئے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More