70 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرنے والا ملزم بری

ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی کو دہرے قتل کیس میں بری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی شناخت پریڈ نہیں کرائی گئی۔ ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق عمیر صدیقی نے گلشن معمار میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو افراد نیاز گل اور اقبال پٹھان کو قتل کردیا تھا جس کا اعتراف ملزم نے رینجرز کی حراست میں کیا تھا جب کہ ملزم عمیر صدیقی نے 70 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا تھا۔

کراچی(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی کو دہرے قتل کیس میں بری کردیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایم کیو ایم سابق سیکٹر انچارج گلشن معمار عمیر صدیقی کو دہرے قتل کے مقدمے میں بری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی شناخت پریڈ نہیں کرائی گئی۔ ملزم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان بھی ریکارڈ نہیں کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق عمیر صدیقی نے گلشن معمار میں ہوٹل پر فائرنگ کرکے دو افراد نیاز گل اور اقبال پٹھان کو قتل کردیا تھا جس کا اعتراف ملزم نے رینجرز کی حراست میں کیا تھا جب کہ ملزم عمیر صدیقی نے 70 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی اعتراف کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More