ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا

پیگاسس ائیرلائنز کے ازمیر شہر سے استنبول آنے والے مسافر طیارے میں 2 بچوں اور 6 عملے کے ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے۔

جہاز کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا۔ حیران کن طور پر مسافر طیارے کے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم استبول کے گورنر نے واقعے میں 52 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ چاہت تورہان کے مطابق طیارے کو حادثہ خراب لینڈنگ کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں جبکہ ائیرپورٹ کو بھی ائیرٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

استنبول(ویب ڈیسک) ترکی کے شہر استنبول کے ائیرپورٹ پر 177 افراد پر مشتمل مسافر طیارہ رن سے پھسل کر تباہ ہوگیا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔ ترک میڈیا کے مطابق پیگاسس ائیرلائنز کے ازمیر شہر سے استنبول آنے والے مسافر طیارے میں 2 بچوں اور 6 عملے کے ارکان سمیت 177 افراد سوار تھے۔ مسافر طیارہ استنبول کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور 3 ٹکڑوں میں تقسیم ہوگیا۔

جہاز کی لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تاہم ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور جہاز کو مسافروں سے خالی کرالیا۔ حیران کن طور پر مسافر طیارے کے ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کے واقعے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم استبول کے گورنر نے واقعے میں 52 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ چاہت تورہان کے مطابق طیارے کو حادثہ خراب لینڈنگ کے باعث پیش آیا۔ دوسری جانب حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں جبکہ ائیرپورٹ کو بھی ائیرٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More