کیماڑی واقعے پر وزیراعظم عمران خان کا اظہارِ تشویش

زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے جب کہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 234 ہوچکی ہے

وزیراعظم عمران خان نے کیماڑی میں پھیلنے والی زہریلی گیس اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہریش تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دو روز قبل کیماڑی میں پھیلنے والی پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے جب کہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 234 ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کیماڑی واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ زہریلی گیس پھیلنے کے باعث آج کیماڑی میں اسکول بند ہیں جب کہ دیگر سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خود کو کسی حد تک متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او ملک عادل کی مدعیت میں جیکسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کیماڑی میں پھیلنے والی زہریلی گیس اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں پر گہریش تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دو روز قبل کیماڑی میں پھیلنے والی پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے جب کہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 234 ہوچکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کیماڑی واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت مذمت کی اور قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔ زہریلی گیس پھیلنے کے باعث آج کیماڑی میں اسکول بند ہیں جب کہ دیگر سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت خود کو کسی حد تک متاثر ہونے سے بچانے کے لیے ماسک کا استعمال کر رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او ملک عادل کی مدعیت میں جیکسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More