بونیر: ماربل کی کان میں سلائیڈنگ، آٹھ مزدور جاں بحق

سلائیڈنگ کے باعث پانچ مزدور زخمی بھی ہوئے

بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کی کان میں سلائڈنگ کے باعث آٹھ مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ سلائڈنگ کے باعث چار ٹرک بھی تباہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بونیر کے علاقہ بامپوخہ میں ماربل کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے باعث تیس کے قریب مزدور ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کا آغاز کیا جبکہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بونیر کے علاقے بامپوخہ میں ماربل کی کان میں سلائڈنگ کے باعث آٹھ مزدور جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ سلائڈنگ کے باعث چار ٹرک بھی تباہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ضلع بونیر کے علاقہ بامپوخہ میں ماربل کی کان اچانک بیٹھ گئی جس کے باعث تیس کے قریب مزدور ملبے تلے دب گئے۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی کا آغاز کیا جبکہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں بھی پہنچ گئی۔

ملبے تلے آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ پانچ افراد کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے چار ٹرک بھی تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ملبے کو ہٹانے کا کام بھی جاری ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More