افغانستان میں بھی کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

افغانستان کے وزیرِ صحت فیروزالدین فیروز نے صوبے ہیرات میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

افغان وزیر صحت نے ہیرات میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا بھی اعلان کیا۔ افغانستان کے صوبے ہیرات کی سرحد ایران سے ملتی ہے اور ایران میں کورونا وائرس سے 50 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں

کابل(ویب ڈیسک)ایران میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد افغانستان میں بھی وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغانستان کے وزیرِ صحت فیروزالدین فیروز نے صوبے ہیرات میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ افغان وزیر صحت نے ہیرات میں کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے بھر میں ایمرجنسی کے نفاذ کا بھی اعلان کیا۔ افغانستان کے صوبے ہیرات کی سرحد ایران سے ملتی ہے اور ایران میں کورونا وائرس سے 50 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

 

وزیرِ صحت نے صوبے ہیرات کے بارڈر ایریا میں رہائش پذیر لوگوں کو گھروں میں رہنے اور اپنی آمدورفت محدود رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ افغانستان کی وزارت صحت کے ایک عہدیدار نےبتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تینوں افراد حال ہی میں ایران سے واپس آئے ہیں۔ ایران میں وائرس پھیلنے کے بعد افغانستان نے گزشتہ ہفتے سے ایران سے زمینی اور فضائی نقل و حرکت معطل کردی ہے۔ اس کے علاوہ وائرس کے پیشِ نظر پاکستان اور ترکی نے بھی ایران کے ساتھ سرحدیں بند کردی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More