کورونا وائرس: 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی، ظفر مرزا

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل تیار ہیں

اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس ایمرجنسی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مکمل تیار ہیں، اب تک 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کورونا وائرس ایمرجنسی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، پاک فوج کے نمائندے اور دیگر ماہرین شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

 

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پر آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے، اب تک 7 لاکھوں 60 ہزار سے زائد مسافروں کی اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے وفاق، صوبے اور تمام ادارے مکمل تیار ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے علیحدہ کمرے مختص ہیں جب کہ مزید کمروں کا انتظام بھی کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں، ماسک صرف ان اشخاص کو پہننے کی ضرورت ہے جو کورونا وائرس کی بیماری کا شکار ہوں یا وہ ڈاکٹرز اور دوسرا صحت کا عملہ جو کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہو یا پھر جنہیں سخت کھانسی یا نزلہ زکام ہو۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہے جن میں سے دو مریضوں کا تعلق کراچی، دو کا اسلام آباد اور ایک کا گلگت بلتستان سے ہے۔ حکومت نے ایران میں وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ملک میں حفاظتی اقدامات کے تحت بلوچستان کے ضلع تفتان سے پاک ایران بارڈر بند کررکھا ہے جب کہ چمن سے پاک افغان بارڈر بھی بند ہے۔ اس کے علاوہ سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے مزید 32افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد دنیا بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 285 ہوگئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 95 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More