سوات: کرونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

میٹرک کے امتحانات ملتوی،ہاسٹلز کو بھی بند کرنے کا اعلان

کرونا وائرس کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی 15 یوم تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت، تمام فیسٹول معطل کرنے سمیت جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں بھی معطل رہیں گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات میں جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوات میں تعلیمی ادارے 15 دن تک بند رہیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کرونا وائرس کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح سوات میں بھی 15 یوم تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ، صوبائی کابینہ اجلاس میں تمام ہاسٹلوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت، تمام فیسٹول معطل کرنے سمیت جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتیں بھی معطل رہیں گی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات میں جلسہ بھی ملتوی کر دیا گیا عوام سے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع سوات میں تعلیمی ادارے 15 دن تک بند رہیں گے۔

انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تعلیمی اداروں میں میٹرک اور نہم کے امتحانات بھی تاحکم ثانی ملتوی رہیں گے، نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور مدارس 15 دن تک بند رہیں گے اس سلسلے میں صوبائی کابینہ اجلاس میں بھی اہم فیصلے کئے گئے اور ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ہاسٹلوں کو بند رکھا جائے اور تمام فیسٹولز اور جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد ہو گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More