کورونا وائرس؛ کے پی کے میں حکومتی اقدامات پرعمل نہ کرنے والوں کوسزا اورجرمانے کا اعلان

ے حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کو اب ایک سے دو سال تک قید اور جرمانہ کی سزا ہوگی

خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی یا صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزا ہوگی۔ جب کہ جرمانے میں اضافہ و قید 2 سال تک  بڑھائی جاسکے گی۔ محکمہ ریلیف کے مطابق این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 سیکشن 33 کے تحت کار سرکار میں مداخلت پر افسران کو کارروائی کا اختیار ہے اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جہاں ضروری سمجھیں نوٹس جاری کیے

پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات پر عمل نہ کرنے والوں کو اب ایک سے دو سال تک قید اور جرمانہ کی سزا ہوگی۔ محکمہ ریلیف کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے صوبے کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لئے مزید سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی یا صوبائی حکومت کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ایک سال قید و جرمانہ کی سزا ہوگی۔ جب کہ جرمانے میں اضافہ و قید 2 سال تک  بڑھائی جاسکے گی۔ محکمہ ریلیف کے مطابق این ڈی ایم اے ایکٹ 2010 سیکشن 33 کے تحت کار سرکار میں مداخلت پر افسران کو کارروائی کا اختیار ہے اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جہاں ضروری سمجھیں نوٹس جاری کیے جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More