سوات : قیمتی درخت کاٹنے والا آٹھ رکنی گروہ گرفتار

پولیس اہلکاروں نے ایک اطلاع ملنے پر کارروائی کی

سوا ت کی تحصیل خوازہ خیلہ میں قیمتی درخت کاٹنے والا آٹھ رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی حبیب اللہ نے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ کے گاوں پیا میں فارسٹ اہلکاروں نے ٹمبر مافیا کی جانب سے درخت کاٹنے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے انکوائری کیلئے ٹیم بھجوادی ۔جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے درختوں اور سلیپرز کو قبضہ میں لیکر 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے

سوات( زما سوات ڈاٹ کام )سوا ت کی تحصیل خوازہ خیلہ میں قیمتی درخت کاٹنے والا آٹھ رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔خوازہ خیلہ پولیس سٹیشن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی حبیب اللہ نے کہا کہ تحصیل خوازہ خیلہ کے گاوں پیا میں فارسٹ اہلکاروں نے ٹمبر مافیا کی جانب سے درخت کاٹنے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے انکوائری کیلئے ٹیم بھجوادی ۔جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے درختوں اور سلیپرز کو قبضہ میں لیکر 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں پر بھی ٹمبر مافیا کو درختوں کو کاٹتے دیکھیں فوری طو رپر پولیس کو اطلاع کریں تاکہ قیمتی جنگلات کو بچایا جا سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More