ملک میں کورونا سے آج مزید 8 اموات، ہلاکتیں 197 ہوگئیں، مجموعی کیسز 9505 تک جا پہنچے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9505 تک پہنچ گئی۔ 197 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 66، پنجاب میں 45، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔ آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 375کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 286 کیسز اور 5 ہلاکتیں، پنجاب 84 کیسز 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 4 کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سندھ
سندھ میں آج بروز منگل کو مزید 286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3053 ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 665 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب
پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید 84 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 3 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے کی۔ پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 4195 اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق 1857 تبلیغی ارکان، 743 زائرین، 97 قیدی اور 1498 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 724 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے اب تک 4 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔ پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں پیر کے روز 139 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ مزید 14 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 74 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1276 ہوگئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اب تک 302 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان
بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی 6 ہوگئی ہے جب کہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 161 ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی جب کہ اب تک 195 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 83 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More