دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

پشاور(ویب ڈیسک)دبئی سے پشاور پہنچنے والے 68 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 25 اپریل کو غیر ملکی ائر لائن کی 3 پروازوں کے ذریعے 684 مسافر دبئی سے پشاور پہنچے تھے جن میں سے 434 کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔ جن افراد کے کوروناٹیسٹ کرائے گئے ان میں 12 مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں جب کہ قرنطینہ میں موجود باقی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوسرے مرحلے میں ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 ہزار 300 سے زائد جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 279 تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 93 افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More