پی ایس ایم اے کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے یکم جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولنے کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایم اے سوات کی جانب سے جاری کردی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تعلیمی ادارے نہ کھولے گئے تو تعلیمی نظام بیٹھ جائے گا،طلباء کا مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا پہلے ہی وقت ضائع ہوچکا ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بھی لاک ڈاؤن کے باعث بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اب ہم اس بندش کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اعلامیہ میں حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یکم جون تک تعلیمی اداروں کو نا کھولا گیا تو حکومت مخالف تحریک چلائی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More