خبردارہوشیار، ڈپٹی کمشنر نے دوبارہ لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گا اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، عوام اور دکانداروں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے اور عوام نے اگر طے شدہ ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو لاک ڈاؤن کر کے بہت سی چیزوں کو بند کرنا پڑے گاکورونا سے تحفظ کے لئے پبلک مقامات، رش کی جگہ پر ماسک، دستانوں کا استعمال، ہاتھ دھونے کی سہولت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے ہجوم اور رش کی صورتحال پیدا نہ ہونے دی جائے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی ہدایت پرا سسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بابوزئی عامر علی شاہ نے نو ماسک نو سروس کے قانون کے تحت پٹرل پمپ انظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی کہ صرف ماسک استعمال کرنے والے شہریوں کو ہی پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More