نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے ہی کھلیں گے،ایس او پیز کے لئے حکمت عملی مرتب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بھی نجی تعلیمی ادارے 15اگست سے کھولے جائیں گے، پی ایس ایم اے اپنے اعلان کردہ شیڈول پر قائم ،مزید طلباء کا قیمتی وقت ضائع نہیں کیا جا سکتا، ملک بھر کی طرح سوات میں بھی پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے ، نجی سکولوں میں باقاعدہ طور پر ایس او پیز کو فالو کرنے کے لئے ٹریننگ سیشنز کا آغاز بھی ہوگیا ہے جبکہ سکولوں میں جراثیم کش سپرے بھی روزانہ کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے، پی ایس ایم اے کے منتظمین کے مطابق طلباء و طالبات کا مزید وقت ضائع نہیں کیا جاسکتا ہے ،حکومت نے تمام شعبے کھول دئے ہیں جبکہ صرف سکولوں کو بند رکھنا حماقت ہے، پی ایس ایم اے کے مطابق کچھ بھی ہو جائے تمام نجی تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھلیں گے جس کے لئے بچوں کے والدین بھی حامی بھر رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More