پاکستان بوائز سکاوٹس کا یوم آزادی کے موقع پر شجرکاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )نیشنل کمشنر پاکستان بوائے سکاوٹس سردار وقار شہزاز ایڈوکیٹ اور چیف سکاوٹس گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ نیشنل کمشنر سردار وقار شہزاز نے کہا کہ انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے کہ انہوں نے بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ یہ آنے والے نسلوں کے لئے بہترین تحفہ ہے ۔ انہوں نے گورنر گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا اور قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔اس موقع پر چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا اور سابق پارلیمنٹیرین شاہد محمود خان و دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More