پاکستان پر سیاسی غلاموں کی حکومت ہے،مشتاق احمد خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر سیاسی غلاموں کی حکومت ہے،جماعت اسلامی قومی غلاموں کیخلاف جد و جہد جاری رکھے گی،اپوزیشن اور انکی ڈیموکرٹک موومنٹ حقیقت میں حکومت کی سہولت کاری کا کردا ر ادا کر رہی ہیں، پارلیمنٹ کو ربڑ سٹیمپ بنا یا گیا ہے،جماعت اسلامی کی لیڈر شپ ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے،پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کی لیڈر شپ منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، موجودہ حکمرانوں نے ملک کی خود مختاری اور قو م کی آزادی کو آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے اور ان کی مرضی کی قانون سازی ہو رہی ہیں،حکومت کا یہ کردار انتہائی دل خراش اور افسوس ناک ہے۔ان خیا لات کااظہار امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سوات کے زیر اہتمام دوروزہ تربیتی اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی تاریخ کی ناکام ترین حکوت ہے،مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کی کمر تھوڑ دی ہے،دوسا ل کے دوران انہوں نے 15 ہزار ارب روپے قرضہ لیا ہے،جسکے باوجود غریب عوام کے مسائل و مشکلات میں انتہائی حد تک اضافہ ہواہے اور ہورہا ہے،اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان تک پہنچ چکی ہیں،ادویات کی قیمتوں میں 265% فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے،جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ عمران خان غریبی مٹانے کے بجائے غریبوں کو مٹانے پہ تلے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت میں عوام کی عزت وعصمت محفوظ نہیں، تمام تر وسائل کے باوجود حکومت نے موٹر وے گینگ ریپ کے مجرموں کو تاحال گرفتار نہیں کیا،حکومت کے پاس چین کی کابینہ سے بڑی کابینہ ہے لیکن پھر بھی حکومت ناکامی سے دوچار ہے۔اجتماع ارکان سے مرکزی قائدین حافظ ساجد انور، اظہر اقبال،زبیر منصوری،ضلعی امیر محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More