سوات، خوازہ خیلہ میں بہن بھائی سمیت تین بچے جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں بہن بھائی سمیت تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شین فتح پور میں موٹر کار نے سڑک کنارے دو بچوں آٹھ سالہ مروان اور دس سالہ مروا پسران ولد راحت کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے موٹر کار ڈرائیور شاہ فیصل ولد فضل ودود سکنہ سم شین کو گرفتار کرلیا۔ دوسرے حادثہ علاقہ کوٹنئی میں پیش آیا جس میں موٹر کار نے پانچ سالہ سید محمد اختر ولد اختر سید سکنہ فرحت آباد خوازہ خیلہ کو ٹکر ماردی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس موٹر کار ڈرائیور انعام اللہ ولد سرفراز سکنہ شوخدڑہ مٹہ کو گرفتار کرلیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More