سردی کی شدید لہر، سوئی گیس کی18گھنٹے لوڈ شیڈنگ بھی جاری

ینگورہ شہر میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا، مینگورہ شہر کے علاقوں رنگ محلہ،ملوک آباد،گنبد میرہ،بارامہ،حاجی بابا، لنڈیکس،مکانباغ،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں سردی میں اضافے کے ساتھ ہی سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا، مینگورہ شہر کے علاقوں رنگ محلہ،ملوک آباد،گنبد میرہ،بارامہ،حاجی بابا، لنڈیکس،مکانباغ، نویکلے، شاہدرہ،وتکے اور دیگر نواحی علاقوں میں 18گھنٹے تک گیس کی فراہمی بند رہتی ہیں، لوگوں کے مطابق صبح 6بجے سے گیس کی سپلائی بند کردی جاتی ہے اور رات 12بجے تک بند رہتی ہے جس کے باعث شدید سردی میں وہ مشکلات سے دوچار ہیں۔لوگوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More