تحصیل کبل میں کھلی کچہری کا انعقاد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل و مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحصیل کبل میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد علی خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل و مشکلات کا حل اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز تحصیل کبل میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ، سرکاری افسران،علاقہ عمائدین اور دیگر لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف محکموں سمیت مسائل بیان کئے اس موقع پر حامد علی خان نے علاقے کے مسائل کے حل کیلئے سرکاری افسران کو بروقت احکامات جاری کئے اور خاص کر پانی،صفائی،پی کے ایچ اے اور ریونیو کے مسائل کو بروقت حل کرنے کا حکم دیا انہوں نے کہا کہ اپ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور جو مسائل مرکزی یا صوبائی حکومت کے حوالے سے ان کے حوالے سے سفارشات تیار کرکے انکو حل کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More