سال 2020 میں ریسکیو کو ایک لاکھ 29 ہزار 900 فیک کالز موصول ہوئے

ریسکیو 1122 سوات نے سال 2020 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 971 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیں،1122پر 2 لاکھ 52 ہزار 856 کالز موصول ہوئے جن میں 1 لاکھ 29 ہزار 900 فیک کالز شامل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ریسکیو 1122 سوات نے سال 2020 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 971 ایمرجنسیز میں عوامی خدمات سر انجام دیں،1122پر 2 لاکھ 52 ہزار 856 کالز موصول ہوئے جن میں 1 لاکھ 29 ہزار 900 فیک کالز شامل،سالانہ کارکردگی رپورٹ ریسکیو 1122 سوات کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122نے صوبائی حکومت کے تعاون سے سوات میں سال 2020 میں ریسکیو سٹیشنز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 8 کردی ہے۔ریسکیو 1122 سوات نے گزشتہ سال دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ کویڈ۔19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیا اور ایک سال کے دوران 102 کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز میں ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیا۔ریسکیو 1122 سوات کی ترجمان شفیقہ گل کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 سوات نے سال 2020 میں مجموعی طور پر 10 ہزار 971 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیا۔ سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 9034 ہیں۔میڈیکل کے علاوہ 848 ٹریفک حادثات، 268 آتشزدگیاں، 72 گولی لگنیکے واقعات، 99 پانی میں ڈوبنے کے واقعات، 20 گھروں اور عمارتوں کے چھت گرنے کے واقعات، 6 مختلف نوعیت کے گیس سلنڈر دھماکے اور 522 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے۔ریسکیو 1122 سوات نے اسی کرح مجموعی طور پر 9844 افراد کو بچایا جن میں 9644 افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ 200 افراد کو موقع پر ہی طبی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ 99 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔ جن کو بھی اپنے آبائی علاقوں تک منتقل کیا گیا۔حسب معمول ریسکیو 1122 سوات کنٹرول روم 2020 میں بھی شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 2لاکھ 52 ہزار 856 کالز موصول ہوئیں جس میں 1 لاکھ 29 ہزار 900 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔ریسکیو 1122 سوات نے سال 2020 میں معمول کے ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کویڈ-19 میں بھی خصوصی ڈیوٹی سرانجام دی۔ ریسکیو نے کویڈ-19 میں ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو ہسپتالوں اور قرنطینہ سنٹرز میں منتقلی کے ساتھ مینگورہ شہر، سکولوں، کالجز، یونیورسٹیوں، مساجد اور دیگر مقامات پر جراثیم کش اسپرے بھی کئے۔ اگست 2020 میں سوات کے مدین میں سیلابی صورت حال کے دوران ریسکیورز نے ایک ہفتے تک سیلاب زدگان کی ہرقسم مدد کی اور اس سیلاب میں پہنسے ہوئے متعدد لوگوں کو ریسکیو کرکے ان کے لئے ریلیف کیمپ قائم کیے۔اس کے ساتھ ریسکیورز پورے ضلع میں ہر قسم وی ائی پی ڈیوٹیاں بھی دیتے رہے اور وی ائی پیز کے دوروں پر ریسکیو نے سپیشل تیاری کے ساتھ ہر قسم ناخوشگوار حالت سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔ گذشتہ سال 2020 میں ریسکیو 1122 ہر قسم ایمرجنسیز اور دیگر متعلقہ حادثات اور خصوصی ڈیوٹیوں کے ساتھ آگاہی کے سلسلے میں سکولوں، کالجوں اور مقامی آبادی میں لوگوں کو فرسٹ ایڈ، اگ سے بچاؤ اور کرونا وائرس سے اپنے اپ اور دوسرں کو محفوظ کرنے کی طریقے بتانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جسمیں ریسکیو کے تربیت یافتہ جوانوں کے ساتھ خواتین میڈیکل ٹکنیشنز نے بھی بھرپور حصہ لیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More