سیدو شریف کا رہائشی سیگرام میں جاں بحق،لاش اسپتال منتقل

کبل کے علاقہ سیگرام میں سیدو شریف کے رہائشی کی لاش بر آمد کرلی گئی،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقہ سیگرام میں سیدو شریف کے رہائشی کی لاش بر آمد کرلی گئی،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ سیگرام میں مین روڈ پر ڈائنا گاڑی میں مسمی علی رحمان ولد حبیب الرحمن سکنہ سیدو شریف کی لاش ملی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق علی رحمان آرمی پبلک سکول کے لئے ڈائنا گاڑی میں کیبل لے کر آیا تھا جبکہ واپسی پر شاید ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش سیدو شریف اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچا دی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More