منظور پشتین کی سوات آمد، پاکستان زندہ باد موومنٹ کا احتجاجی مظاہرہ

ختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی سوات آمد کے موقع پر پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانب سے کبل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، منظور پشتین کے سامنے نعرہ بازی،پی ٹی ایم کے کارکنوں کا بھی جوابی نعرہ بازی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پختون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی سوات آمد کے موقع پر پاکستان زندہ باد موومنٹ کی جانب سے کبل میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، منظور پشتین کے سامنے نعرہ بازی،پی ٹی ایم کے کارکنوں کا بھی جوابی نعرہ بازی، پولیس نے حالات قابو میں کرلئے۔ سوات کی تحصیل کبل میں کبل بار کی تقریب میں شرکت کے لئے پی ٹی ایم کے رہنماء منظور پشتین نے آج سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کبل بار کے سامنے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے اعجاز خان، مفتی موحداللہ اور سپین خان سمیت دیگر افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور منظور پشتین کی سوات آمد پر شدید غصے کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر منظور پشتین کے سامنے ان کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی جبکہ اس دوران منظور پشتین کے حامی بھی جوابی نعرہ بازی کرتے رہے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی جس کی وجہ سے حالات قابو میں رہے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونماء نہیں ہوا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More