نشاط چوک میں پولیس اہلکار کو پیٹنے والے دونوں افراد گرفتار

مینگورہ کے نشاط چوک میں پولیس کے ساتھ لڑائی کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے  نشاط چوک میں پولیس کے ساتھ لڑائی کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ کے نشاط چوک میں ٹریفک پولیس اہلکارافضل حسین نے موٹر کار میں سوار محمد ریاض ولد محمد شیر کو سائیڈ پر ہونے کو کہا جس پر وہ نہ رُکا اور طیش میں آکر پولیس اہلکار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق محمد ریاض کے بھتیجے محمد طلحہ نے بھی پولیس اہلکار پر لاتوں اور گوسوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو چکی ہے۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس زریاب گل کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ353 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب عام لوگوں اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ غلطی موٹر کار ڈرائیور کی بھی تھی لیکن پولیس اہلکار نے اُن کے ساتھ بدتمیزی کی تھی جس پر وہ طیش میں آگیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More