محکمہ تعلیم کے اے ایس ڈی او قتل کردئے گئے

لوئردیر(زما سوات ڈاٹ کام)لوئر دیر کے علاقے تالاش میں محکمہ تعلیم کے آفیسر کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا، لاش بانڈہ گئی سے برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے تالاش بانڈہ گئی میں محکمہ تعلیم کے آفیسر گل محمد ساکن منڈا مردہ حالت میں پائے گئے۔مقتول اے ایس ڈی او کے عہدے پر فائز تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اُس کے سر پر گولی ماری ہے جس سے ان کی موت واقع ہوئی ہے۔جبکہ مقتول کی گاڑی بانڈہ گئی تالاش میں پمپ کے قریب پارک کی گئی ہے۔مقتول کے بھائی طاہر نے پولیس کو بتایا گیا کہ وہ شام سات بجے گھر سے نکلے تھے اور پھر واپس نہیں آئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تالاش اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More