سیدو شریف میں ایڈوکیٹ اسداللہ نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، اسپتال منتقل، وکیل گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ سیدو شریف میں ہارن بجانے پر تکرار کے دوران وکیل نے شہری پر فائرنگ کردی، شہری کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے  مطابق ایڈوکیٹ اسد اللہ خان ولد تاج محمد خان سکنہ قمبر حال تختہ بند اور فتح خان ولد اختر منیر سکنہ پانڑ مینگورہ کے درمیان ہارن بجانے پر  تکرار ہوئی ، تکرار کے دوران ایڈوکیٹ اسداللہ خان  نے اپنی پستول نکال کر فتح خان نامی شخص پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق گولی شہری کے بازو میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ فتح خان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس  نے ملزم ایڈوکیٹ اسداللہ کو گرفتار کرکے پستول قبضے میں لے لی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More