سیدو شریف،چوری کے الزام میں گرفتار خواتین کی ضمانت منظور

سیدو شریف میں چوری کے الزام میں گرفتار تین خواتین ملزمان کو ضمانت مل گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ حناء گل کی عدالت سے انہیں اسی ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانت مل گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں چوری کے الزام میں گرفتار تین خواتین ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی،جوڈیشل مجسٹریٹ حناء گل کی عدالت سے انہیں اسی ہزار کے مچلکے کے عوض ضمانت کی منظوری مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سیدو شریف پولیس نے بین الصوبائی چور گروہ کے تین خواتین کو ڈاکٹرشاہد فیض کے گھر سے چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔گرفتار خواتین میں مسماۃ رخسانہ زوجہ علی خان، مسماۃ محبوبہ زوجہ سلیمان، مسماۃ حضرہ زوجہ اقبال سکنہ بنوں حال بٹ خیلہ شامل تھیں۔ گزشتہ روز تینوں خواتین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔ جمعرات کے روز تین خواتین ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ دوم حنا گل کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں اسی ہزار مچلکے کے عوض دو فراد نے ضمانت منظور کروائی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں خواتین کی ضمانت منظور ہوئی ہے لیکن وہ ابھی بھی سیدو شریف جیل میں ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More