سیدو شریف، گرفتار خواتین کے ساتھ مبینہ طور پر راضی نامہ، مکان مالک نے کیس بھی واپس لے لیا

سیدو شریف چوری کے الزام میں گرفتار خواتین اورمکان مالک میں مبینہ طور پر راضی نامہ ہوگیا،

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف چوری کے الزام میں گرفتار خواتین اورمکان مالک میں مبینہ طور پر راضی نامہ ہوگیا، مکان مالک نے چوری کرنے والی خواتین کے خلاف دائر کیس بھی مبینہ طور پر واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق سیدو شریف میں چوری کے الزام میں گرفتار خواتین اور جس گھر سے چوری ہوئی تھی اُس کے مالک ڈاکٹر شاہد فیض میں مبینہ طور پر راضی نامہ ہوگیا ہے اور ڈاکٹر شاہد فیض نے کیس بھی واپس لے لیا ہے جس کے بعد گرفتار خواتین کی ضمانت بھی منظور کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شاہد فیض کے گھر سے مذکورہ خواتین چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی جن سے مال مسروقہ بھی بر آمد کیا گیا تھا جبکہ واقعے میں خواتین پر تشدد کی وجہ سے پانچ پولیس اہلکار بھی معطل کئے گئے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More