سیدو شریف، چوری کے الزام میں گرفتار خواتین کو رہائی مل گئی

سیدو شریف میں چوری کے الزام میں گرفتار خواتین کی ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہائی مل گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف میں چوری کے الزام میں گرفتار خواتین کی ضمانت منظور ہونے کے بعد جیل سے رہائی مل گئی۔ پولیس کے مطابق سیدو شریف میں چوری کے الزام میں گرفتارمسماۃ رخسانہ زوجہ علی خان، مسماۃ محبوبہ زوجہ سلیمان،مسماۃ حضرہ زوجہ اقبال سکنہ بنوں حال بٹ خیلہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ دوم حناء گل کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر اسی ہزار روپے مچلکوں کے عوض اُن کی ضمانت منظور ہو گئی اور تینوں خواتین کو جیل سے رہائی بھی مل گئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ خواتین کو سیدو شریف میں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا ، جن پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا اور اس کے بعد پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ خواتین کے ساتھ مالک مکان ڈاکٹر شاہد فیض جن سے چوری ہوئی تھی نے راضی نامہ کیا تھا اور اپنا کیس واپس لیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More