دریائے سوات کی خوبصورتی کے لئے جامع پلان تیار کرلیا ہے،ڈی سی سوات

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ دریائے سوات کے ذریعے سوات کی خوبصورتی کو بحال کرنے کا جامع پلان تیار کرلیا گیا ہے، جنت نظیر وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جائیگا، سیاح بغیر کسی خوف وخطر کے سوات کا رخ کریں، ترقیاتی کاموں میں کوئی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دریائے سوات ک خوبصورتی واپس لانے کے لئے جامع پلان پر کام جاری ہے جس میں دریا ئے سوات میں مخصوص مقامات پر جگہوں کا انتخاب کیا جارہا ہے اور ان جگہوں سے باجری ریت لگانے کا باعدہ ٹھیکہ دیا جائیگا، جس کے منرل اینڈ مائنز، ایریگیشن اور دیگر اداروں سے تجاویز طلب کئے گئے ہیں جو دریائے سوات کو خوبصورتی واپس لانے کے لئے پلان تیار کرکے ان کو نافذالعمل کیا جائے گا (خبر جاری ہے )

انہوں نے کہا کہ سوات کی خوبصورتی واپس لانا اور یہاں پر سیاحت کا فروغ اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت کے پالیسیوں کے وجہ سے تمام تر سیاحتی علاقوں کے روڈ کی تکمیل ہے، سوات میں ونٹر ٹورازم کو فروغ ملا ہے اور گذشتہ چھ ماہ میں 20لاکھ سیاح سوات آئیں جس سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوئے، انہوں نے کہا کہ سوات میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہے جس میں تمام محکموں اور ٹھیکداروں کو سختی سے ہدایات کئے گئے ہیں کہ وہ معیاری میٹریل کا استعمال کریں اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تکمیل تک پہنچائیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں یا ٹھیکداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ سیاح بغیر کسی خوف وخطر کے سوات آئیں اور یہاں کی خوبصورتی سے محضوظ ہوجائیں، آنے والے سیاحوں کے لئے پر آمن سوات میں پرآمن ماحول میسر ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More