مینگورہ ، قماربازی میں گرفتار ملزمان نے پولیس پر رقم چوری کا الزام لگا دیا

ایس ایچ او اختر ایوب بغیر کسی وارنٹ کے داخل ہوکر ہمارے جیبوں سے پیسے نکالنے لگا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ کے رہائشی نے پولیس پر تین لاکھ روپے غائب کرنے کا الزام لگا دیا،گزشتہ دنوں ایس ایچ او مینگورہ اختر ایوب نے ایک دیرے پر چھاپہ مارتے ہوئے قماربازوں کو گرفتار کیا تھا ، قماربازی کے الزام میں گرفتار ہونیوالے سجاد اور فضل ہادی نے سوات پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم کاروباری لوگ ہے اپنے دیرے میں میچ دیکھنے میں مصروف تھے کہ ایس ایچ او اختر ایوب بغیر کسی وارنٹ کے داخل ہوکر ہمارے جیبوں سے پیسے نکالنے لگا تین لاکھ روپے سے زیادہ رقم تھیلے میں ڈال کر ہم کو قماربازی کے الزام میں گرفتار کرلیا، اور سوشل میڈیا پر ہمارے تصاویر دیکر ہمیں شرمندہ کیا جبکہ مقدمہ میں صرف ایک لاکھ اٹھاون ہزار روپے ظاہر کرکے باقی پیسے غائب کردئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More