مینگورہ پولیس کا منشیات فروشوں اور دیگر نشہ آور ادوایات فروخت کرنے والوں کیخلاف کامیاب کاروائی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے تھانہ مینگورہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے احکامات کے روشنی اور ایس ڈی پی او سرکل سٹی امجد علی خان کے نگرانی میں انہوں نے اے ایس آئی نثار علی اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور دیگر نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والوں کیخلاف دوران پیدل گشت مخبر خاص کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے رحمت میڈیکل سٹور واقع نشاط چوک سے 110 گرام آئس، 250 عدد ڈانسنگ پلز اور دیگر نشہ آور گولیاں برآمد کرکے ملزم حبیب اللہ ولد رحمت اللہ ساکن شگئی سیدو شریف کو گرفتار کرکے جس کیخلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج رجسٹر ہوکر پابند سلاسل کر لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سوات پولیس کا عزم کے مطابق منشیات سے پاک ضلع سوات کو ہم سب نے مل کر کامیاب بنانا ہے جس کے لئے ہم سب نے یکجا ہوکر منشیات، ڈانسنگ پلز اور دیگر نشہ آور گولیاں فروخت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر اپنے نوجوان نسل کو ان بھیڑیوں سے بچانا ہے، لہذا ایک فرض شناس شہری ہونے کے ناطے اپنے ارد گرد اس قبیح دھندے میں ملوث موت کے سوداگر جو کہ ہمارے نوجوان نسل کو تباہی کے دھکیل رہے ہیں کیخلاف بروقت سوات پولیس کی ایمرجنسی نمبر 15 یا متعقلہ تھانہ کو اطلاع دیکر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More