مینگورہ پولیس ان ایکشن، سات کلو چرس اور چھ عدد پستول برآمد

ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ اختر ایوب اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد، سماج دشمن عناصراور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ایس ڈی پی اُو سٹی سرکل پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ اختر ایوب اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات  فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر7839گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار منشیات  سمگلروں میں تاج اللہ ولد زردالو گل ساکن افغانستان حال پتنگ چوک پشاور، معتبر خان ولد خان گل ساکن گلی باغ اسبنڑ ادینزی ضلع دیر لوئر، ارشد علی ولد شیر علی ساکن محلہ پانڑ مینگورہ شامل ہیں۔ جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم اکبر خان ولد محمود ساکن تورتم سنگوٹہ کے قبضے سے 4عدد پستول 30بور، 2عدد پستول 9mmبرآمد کرلی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مینگورہ میں منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مختلف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More