تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی،پشاور کا ڈکیت گروپ گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ایس ڈی پی او سٹی امجد خان نے ہمراہ ایس ایچ بنڑ جہان عالم خان، اے ایس ائی فرمان علی اس حوالے سے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ بنڑ پولیس کو گزشتہ کچھ دنوں سے نامعلوم ملزم/ملزمان کے کیخلاف چوری کی رپورٹیں موصول ہوئے تھیں۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کو ملوث ملزم/ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے فوراً گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا تھا ،انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ایس پی سوات نے واقعے ملوث ملزم/ملزمان تک رسائی حال کرنے کے لئے میری نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنڑ جہان عالم خان اور دیگر پولیس ٹیم پر مشتمل ایک ٹیم  تشکیل دی جنہوں نے ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مختلف وارداتوں میں ملوث  ملزمان حبیب اللہ ولد حبیب الرحمن ساکن مدین، جنید ولد فضل ربی خان ساکن طارق آباد پشاور، زرشاد ولد شمشیر علی ساکن پشاور، یاسین ولد ماصل خان ساکن یکہ توت پشاور، شہزاد عرف تورے ولد داد خان ساکن مسکین آباد پشاور کو گرفتار کر کے جن کے قبضے سے ایک عدد موٹر کار، 10 ہزار نقدی رقم، ایک عدد 30 بور پستول اور موبائل فونز برآمد کرکے گرفتار کر لیے گئے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More