سوات میں تیسرے روز بھی بارش، موسم مزید سرد ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے دیگر میدانی علاقوں اور کالام،مالم جبہ و دیگر بالائی علاقوں میں گزشتہ تین دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات دوبارہ پہننا شروع کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More