سوات میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی،ملاوٹ شدہ دودھ ضائع کردیا گیا

سوات کے داخلی راستوں پر خوراک کی ترسیل کی کڑی نگرانی شروع


سوات(زما سوات ڈاٹ کام) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی سوات کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی،سینکڑوں لیٹر مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ موقع پر ضائع،سوات کے داخلی راستوں پر خوراک کی ترسیل کی کڑی نگرانی شروع۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم سوات کی داخلی راستے پر سحری سے لیکر صبح تک ناکہ بندی کر کے خوراک کی ترسیل سے وابستہ گاڑیوں کی انسپکشنز میں مصروف ہے۔دودھ کے کوالٹی کو موقع پر جدید مشینری کیساتھ چیک کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز دودھ میں ملاوٹ پانے پر سینکڑوں لیٹر دودھ کو ضائع کیا۔ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے۔کئی گاڑیوں میں خوراک کی مواد کے ترسیل کا مناسب انتظا م نہ ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ فوڈ اتھارٹی سوات کے داخلی راستوں پر خوراک کی مواد کے معائنے کیلئے باقاعدگی سے ناکہ بندی کررہی ہے جسکا مقصد ضلع میں غیر معیاری اور صحت دشمن مواد کا داخلہ روکنا ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More