سوات سمیت ڈویژن بھر میں کیمیکل دودھ کی فروخت جاری

عوام نے کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسفزئ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جعلی دودھ کی درآمد روکنے، مقامی سطح پر تیاری اور فروخت کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کیمیکل ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی دودھ فروش اوائل میں کیمیکل ملا دودھ پنجاب یا دیگر علاقوں سے ٹینکروں میں بھر بھر کر لا کر فروخت کرتے تھے مگر اب مقامی سطح پر اس کیمیکل ملے دودھ کو تیار کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی دودھ کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز با آسانی مینگورہ شہر میں دستیاب ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف سوات بلکہ ملاکنڈ ڈویژن کی دیگر اضلاع میں مقامی سطح پر اس جعلی دودھ کی تیاری میں اضافہ ہوا ہے۔ خوراکی اشیاء اور ان اشیاء کی تیاری پر نظر رکھنے والی حلال فوڈ اتھارٹی مختلف اوقات میں سوات کے داخلی رستے پر چیکنگ کے دوران باہر سے آنے والی ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر ضائع کرتےہوئے قانونی کارروائی تو عمل میں لاتی ہے مگر اتھارٹی تا حال پورے ڈویژن میں مقامی سطح پر جعلی دودھ تیار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں قاصر ہے۔ عوام نے کمشنر ملاکنڈ شوکت علی یوسفزئ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جعلی دودھ کی درآمد روکنے، مقامی سطح پر تیاری اور فروخت کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More