سوات میں خوردنی تیل کے حوالے سے مشترکہ آگاہی سیمینار

سیمنار کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جائیگا تاکہ عوام کو محفوظ اور صاف خوراک فراہمی یقینی بنائی جاسکیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں خیبرپختونخوا فوڈسیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی کے تعاون سے ملائیشین پام ائل بورڈ نے پام ائل کی افادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ریجنل ڈائریکٹر فوڈاتھارٹی اسد قاسم، سوات ٹریڈفیڈرشن کے صدر عبدالرحیم، پاپس ایسوسیشن، بیکرز، ریسٹورنٹس وغیرہ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ ریجنل ڈائریکٹر اسد قاسم نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور خوردنی تیل کے استعمال سے وابستہ کاروباری نمائندوں کیساتھ تفصیلی نشست منعقد کی، عوام کو خوردنی تیل کی  معیاری فراہمی میں فوڈ اتھارٹی کے کردار پر بھی شرکا کو آگاہ کیا۔اس حوالے سے ملائیشین حکومت کے کاوشوں کو بھی سراہا اور ملائیشین پام ائل بورڈ کے نمائیندوں کو مفاد عامہ کیلیے اس طرح کے کاوشوں میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔ ملائیشین حکومت کے نمائیندہ خصوصی جہوری منال اور ان کی ٹیم نے پام ائل کے خصوصیات اور افادیت پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم نے فوڈاتھارٹی کی اس کاوش کو بیحد سراہا اور عوام کی مفاد کیلیے ایسے سیمنار کے انعقاد پر فوڈاتھارٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور ملائیشین حکومت کے نمائیندوں کا شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے آخر میں شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے۔ ڈپٹی ڈاائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ انسپکشنزکیساتھ ساتھ فوڈ اتھارٹی کے طرف سے عوام میں محفوظ خوراک کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنے کیلیے اس طرح کے سیمنار کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جائیگا تاکہ عوام کو محفوظ اور صاف خوراک فراہمی یقینی بنائی جاسکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More